img not found
خواتین کو انتہائی بد صورت مرد بھی پسند کیوں آجاتے ہیں؟

خواتین کو بسااوقات انتہائی بدصورت مرد بھی پسند آ جاتے ہیں اور اب سائنسدانوں نے ان کی اس عادت کی انتہائی حیران کن وجہ بتا دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں جو خوبصورتی سمیت پسندیدگی کے تمام عوامل پر ذہانت کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہیں صنف مخالف کی ذہانت سے تحریک ملتی ہے،
چنانچہ ایسی خواتین کو بدصورت مرد بھی پسند آ جاتے ہیں جو ذہانت میں کشش محسوس کرتی ہیں۔“ اس تحقیق میں یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے 18سے 35سال عمر کے 383مردوخواتین پر تجربات کیے۔ نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ

دنیا میں ہر 10میں سے ایک شخص شریک حیات میں ذہانت کو سب سے زیادہ پسند کرتا ہے اور اسی کی وجہ سے وہ اس کا انتخاب کرتا ہے۔ تجربات میں ثابت ہوا ہے کہ کم از کم 120آئی کیو لیول صنف مخالف کو کشش دلانے کے لیے لازمی ہوتا ہے۔“ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر گیلیس گگنیک کا کہنا تھا کہ ”ذہانت میں کشش محسوس کرنے کی عادت کو کہا جاتا ہے۔یہ بھی دیگر رغبتوں کی طرح ایک حقیقی رجحان ہے۔ جو شخص یہ رجحان رکھتا ہو وہ صنف مخالف کے 135آئی کیو لیول کے حامل فرد کی محبت میں گرفتار ہونے سے خود کو نہیں بچا پاتا۔

Tags : general knowledge
آج کی زیادہ پڑھی گئی پوسٹیں

He is more generous than me

Family and blood identification

The tragic end of jealousy

Love is like that

Baher wali

Why do women like ugly men too?

A sign of puberty

The devil inside me was fully awake